"'""کارل سیگن Carl Sagan"""
(تاریخ پیدائش 9 نومبر 1934)
تحریر :غلام مصطفےٰ (جی۔ایم)
کارل سیگن، جسے "لوگوں کا ماہر فلکیات" بھی کہا جاتا ہے، ایک امریکی ماہر فلکیات، ماہر فلکیاتی طبیعیات ، سیاروں کے سائنس دان، ماہر فلکیاتی حیاتیات ،مصنف اور محقق تھے۔ اس نے فلکیات کو عوام میں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 600 سے زیادہ سائنسی مقالے لکھے اور فلکیات اور قدرتی علوم کے بارے میں متعدد کتابیں لکھیں۔
انہوں نے 1980 کی مشہور ٹیلی ویژن سیریز
"Cosmos: A Personal Voyage"
کو بیان کرنے اور لکھنے کے لیے بھی دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔
کارل سیگن نے سائنس کے حوالے سے کافی مشہور کتابیں اور سائنسی مضمون لکھے ان کی کتابوں میں چند مشہور کتابیں یہ ہیں۔
=>The Dragons of Eden
=> Broca's Brain
=>Pale Blue Dot
=>The Demon-Haunted World
And my Favourite:
=>Science as a Candle in the Dark
کارل سیگن اپنے نوعیت کے وہ پہلے سائنسدان تھے جنہونے سائنس کے پیچیدہ سائنسی تصورات کو ٹیلی ویژن پر آسان انداز میں پیش کرکے عام لوگوں میں سائنس کیلیے دلچسپی پیدا کی ۔جس میں Cosmos سیریز سرفہرست ہے۔
کارل سیگن کے بہت سے قول مشہور ہوئے ہیں جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں۔
""بقول کارل سیگن سائنس صرف اشیا کے بارے میں کچھ جاننے کا علم نہیں بلکہ یہ اس سے بہت آگے کا علم ھے جو ہمیں سوچنے کا راستہ دکھاتا ھے ۔"""
""""ہم انسان ستاروں کی خاک سے بنے ہوئے ہیں، یہ کائنات ہمارے اندر ھے، ہم ہی کائنات ہیں، ھم سے باہر کچھ نہیں۔""
کارل سیگن کے نزدیک انسان کی جان بہت زیادہ قیمتی ہے ۔
جسے وہ """endangered Species """ کہتا تھا اور وہ کہتے تھے
"""کہیں اور انسان نہیں ہوں گے۔ صرف یہاں. صرف اس چھوٹے سے سیارے پر۔ ہم ایک نایاب ہونے کے ساتھ ساتھ خطرے سے دوچار نسل بھی ہیں۔""""
""""اختلافات کی وجہ سے کسی انسان کو نہ ماریں، کھربوں سیاروں، کہکشاؤں، میں بھی ڈھونڈنے سے آپ کو اس جیسا دوسرا انسان نہیں ملے گا۔"""
کارل سیگن، جن کا مکمل نام
کارل ایڈورڈ سیگن(Carl Edward Sagan) ہے
ان کی پیدائش 9 نومبر ، 1934، بروکلین، نیویارک، U.S میں ہوئی تھی۔
اچھے لوگ کبھی نہیں مرتے
وہ اپنی مادی جسمانی صورت سے تو آزاد ہو جاتے ہیں لیکن ان کی یادیں دلوں میں ہمیشہ گھر کئے رہتی ہیں اور ہم انہیں وقتا فوقتا یاد کرتے رہتے ہیں ۔ یہ تحریر ان کی یاد میں لکھی گئی ہے اور ان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
No comments:
Post a Comment